آرمی چیف کی قازقستان کے سفیر سے اہم ملاقات ،خطے میں امن کیلئے سنجیدہ عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا

COAS,

راولپنڈی :آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ  سے قازقستان کے سفیر کی اہم ملاقات ہوئی جس میں خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قازقستان کے سفیر سے باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورمختلف شعبوں پرگفتگو ہوئی، آرمی چیف نے کہا توقع ہےقازقستان میں جلدامن عامہ کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا افغانستان سےمتعلق سنجیدہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے،پاکستان امن کیلئےعالمی شراکت داروں سےتعاون کیلئےپرعزم ہے اور ہے گا ۔

واضح رہے قازقستان میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت مخالف پُرتشدد مظاہروں میں 225 افراد ہلاک ہوئےتھے ،قازق حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 19 فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قازقستان میں حکومت کے خلاف 2 جنوری کو شروع ہونے والے مظاہرے کئی روز تک جاری رہے تھے۔

مصنف کے بارے میں