سپیشل ٹیکنالوجی زون کا یوتھ کوبہت فائدہ ہو گا، وزیراعظم

05:56 PM, 17 Jan, 2022

ہری پور: وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں سپیشل ٹیکنالوجی زون کا سنگ بنیادرکھ دیا۔

ہری پور میں 86 کنال اراضی پر تعمیر ڈیجیٹل سٹی اسپیشل ٹیکالوجی زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سپیشل ٹیکنالوجی زون کا سنگ بنیاد بڑا اچھا قدم ہے۔ پاکستان میں یکساں تعلیمی نظام نہ ہونے کی وجہ سے منفی اثرات آئے۔ آزادی کے بعد پاکستان میں تعلیم پرتوجہ نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوالٹی ایجوکیشن کا آنے والی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی۔ ہماری حکومت نے یکساں نصاب تعلیم بنایا، سپیشل ٹیکنالوجی زون کا یوتھ کوبہت فائدہ ہوگا، خیبرپختونخوا کا لوکل گورنمنٹ نظام بھی بڑا قدم ہے۔ صوبائی حکومت کا ہیلتھ کارڈ دینا بہت بڑا قدم تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ بے روزگار پی ایچ ڈی والوں نے میرے گھرکے باہر مظاہرہ کیا، قوم مشترکہ نظریے سے بنتی ہے، ٹیکنالوجی کمپنی کے راستے میں تمام رکاوٹوں کودورکررہے ہیں، سپیشل ٹیکنالوجی میں جتنا بھی انویسٹ کریں گے اتنا ہی نوجوانوں کو فائدہ ہو گا، وقت ثابت کرے گا پرویزخٹک کی حکومت کا یہ بڑا قدم تھا۔ آنے والا دورٹیکنالوجی کا دورہے۔

مزیدخبریں