الیکشن کمیشن نے 143 ارکین پارلیمنٹ اور 3 سینٹرز کی رکنیت معطل کر دی

الیکشن کمیشن نے 143 ارکین پارلیمنٹ اور 3 سینٹرز کی رکنیت معطل کر دی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کی کل تعداد 143   کے قریب ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے 143 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی  جس میں قومی  اسمبلی کے 36 ،پنجاب اسمبلی کے 69 ،سندھ کے 14 ،خیبر پختونخوا کے 21 ،بلوچستان اسمبلی کے 7 اور تین سینٹرز بھی شامل ہیں ۔


الیکشن کمیشن نے جن اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،سینٹ کی رکنیت معطل کی ان میں مصدق ملک، نور الحق قادری، پرویز اشرف، فرخ حبیب حماد اظہر، شفقت محمود، فہمیدہ مرزا، عامر لیاقت  مصدق ملک،سکندر میندرو،پرنس احمد عمر  شامل ہیں ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کروانے والے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے ۔

مصنف کے بارے میں