ڈالر کی قدر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی ریکارڈ

ڈالر کی قدر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی ریکارڈ
کیپشن: ڈالر کی قدر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی ریکارڈ
سورس: فائل فوٹو

کراچی:  ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی آنے لگی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 15 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 176 روپے 07 پیسے سے کم ہو کر 175 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔

29 دسمبر 2021 کو ڈالر 178 روپے 54 پیسے پر پہنچ گیا تھا تاہم بعد میں اس کی قدر میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی 2 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 177روپے 50پیسے پرپہنچ گیا ہے۔

خیال رہے کہ 27دسمبر 2021ء کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 181روپے 20پیسے پر پہنچ گیا تھا۔ دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 151.25 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45612.20 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.33 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 7 کروڑ 16 لاکھ 29 ہزار 937 شیئرز کا لین دین ہوا، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو تیس ارب روپے کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑا۔

مصنف کے بارے میں