ابوظہبی : حوثی باغیوں کی طرف سے یواے ای کے دار الحکومت ابوظہبی میں ڈرون حملوں میں ایک پاکستانی اور دو بھارتی شہری مارے گئے ہیں۔ حملے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے ابوظہبی کے علاقے مصفحہ ، ایڈناک سٹوریج ٹینک ابوظہبی اور ابوظہبی ایئرپورٹ کے قریب تین ڈرون حملے کیے ہیں۔
https://twitter.com/PSFAERO/status/1483032738240380928
اماراتی اخبار خلیج ٹائمز اور پاکستان سٹریٹجک فورم نامی ویب سائٹ کے مطابق حملے میں ایک پاکستانی اور دو بھارتی شہری مارے گئے ہیں۔