کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر 7 تعلیمی ادارے بند

03:21 PM, 17 Jan, 2022

اسلام آباد : کورونا کیسز رپورٹ ہونے پروفاقی دار الحکومت کے  مزید 5 تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل دو ادارے بند بھی کردیے گئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز  سامنے آنے پر مزید پانچ تعلیمی ادارے بند کردیا گیا ہے جن  تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا ان  میں  ماڈل کالج فار گرلز شکریال   ، ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور، ماڈل کالج فار بوائز جی ٹین فور ، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو  اور    ماڈل کالج فار گرلز جی سکس ون ٹو  شامل ہیں۔

 ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا  نے ڈپٹی کمشنر کے نام مراسلے میں کہا ہے کہ وفاقی انتظامیہ متاثرہ تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کرے ۔  متاثرہ تعلیمی اداروں میں کونٹیکٹ ٹریسنگ، ٹیسٹنگ کرے اور  پازیٹیو طلباء، طالبات کے قریبی افراد کے ٹیسٹ کرائے۔ 

مزیدخبریں