اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو فون کیا ہے اور ان نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق صدر پیوٹن کے موقف اور بیان کی تعریف کی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں پیغمبر اسلام کی توہین نہیں کی جا سکتی ۔ روسی صدر پیوٹن وہ پہلے رہنما ہیں جنہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مسلمانوں کے جذبات درست عکاسی اور ترجمانی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے روسی صدر جبکہ روسی صدر نے انہیں ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کرنے کی دعوت دی جبکہ تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔