کینبرا: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کومنز نے انگلینڈ کیخلاف ایشز سیریز میں فتح کے بعد اپنی ٹیم کے مسلمان کھلاڑی عثمان خواجہ کو جشن میں شریک کرنے کیلئے شراب کا جشن رکوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں انگلینڈ کو 0-4 سے شکست دی اور عثمان خواجہ نے اس جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آسٹریلین ٹیم سیریز کی فتح کا جشن منانے کیلئے شراب کا استعمال کرتی ہے اور ٹرافی کیساتھ گروپ فوٹو بنواتے وقت شراب کی بوتلیں چھلکائی جاتی ہیں ۔
ایشز سیریز میں فتح کا جشن منانے کیلئے جب آسٹریلوی کھلاڑی اکٹھے ہوئے تو شراب کے باعث عثمان خواجہ وہاں سے ہٹ گئے جس پر آسٹریلین ٹیم کے کپتان پیٹ کومنز نے لیا اور انہوں نے کھلاڑیوں کو شراب کی بوتلیں چھلکانے سے منع کرتے ہوئے عثمان خواجہ کو سٹیج پر بلا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور پوری دنیا میں شائقین کرکٹ پیٹ کومنز کے اس اقدام کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔
Pat Cummins realises Usman Khawaja had to step aside because of the alcohol spraying celebrations, asks his other teammates to put the drinks away and calls Khawaja back over to the centre of the victory photo to celebrate. This was nice ❤pic.twitter.com/zykZ4bWa9Y
— Aatif Nawaz (@AatifNawaz) January 16, 2022
عثمان خواجہ پہلے بھی ایسا ہی کرتے آئے ہیں اور اپنی ٹیم کی فتح کے موقع پر وہ سٹیج سے ہٹ جاتے ہیں تاکہ ان کے ساتھی کھلاڑی اپنا روائتی جشن منا سکیں جبکہ اسی طرح انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی معین علی اور عادل راشد بھی ایسا ہی کرتے ہیں مگر پیٹ آسٹریلین ٹیم کے کپتان پیٹ کومنز نے اپنے روائتی جشن کی بجائے ساتھی کھلاڑی عثمان خواجہ کی شرکت کو ترجیح دینے کے اقدام نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ہیں۔