اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ یہ خوش آئند ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 4 ارکان اپنے آپ کو شریف خاندان سے زیادہ اہل سمجھتے ہیں مگر انہیں اپنے عزم کا اظہار کھلے عام کرنا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’ایک طرف تو یہ خوش آئند بات ہے کہ ن لیگ میں چار ارکان ایسے بھی ہیں جو اپنے آپ کو شریف خاندان سے زیادہ اہل اور قیادت کرنے کا حقدار سمجھنے کی جرت رکھتے ہیں۔ البتہ اس عزم کا اظہار ان کو بند کمروں میں نہیں بلکہ کھلے عام کرنا چاہئے۔ ساری عمر کیا ڈرتے ہی گزار دیں گے؟ ‘
ایک طرف تو یہ خوش آئند بات ہے کے نون لیگ میں چار ارکان ایسے بھی ہیں جو اپنے آپ کو شریف خاندان سے زیادہ اہل اور قیادت کرنے کا حقدار سمجھنے کی جرائت رکھتے ہیں۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 17, 2022
البتہ اِس عزم کا اظہار اُن کو بند کمروں میں نہیں بلکہ کھلے عام کرنا چاہیے۔ ساری عمر کیا ڈرتے ہی گزار دیں گے؟
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ (ن) شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی کیونکہ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا ’ حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں انتخابی اصلاحات، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں، یہ اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں لیکن (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدامات میں ریلیف کے علاوہ کسی اور موضوع پر گفتگو نہیں کرنا چاہتی۔‘
حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے ہم چاہتے ہیں انتخابی اصلاحات ، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں یہ اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں لیکن نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی اور موضوع پر گفتگو نہیں کرنا چاہتی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 17, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا’ اگر (ن) لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی، سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہاءچھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے، ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔‘
اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی، سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 17, 2022