وزیراعظم عمران خان کی گورنر و وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی گورنر و وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات
سورس: file

پشاور: وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیرِ اعلی محمود خان نےملاقات  کی ۔ ملاقات میں سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے ہیں جہاں گورنر ہاؤس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ اور گورنر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صوبے میں سیاسی صورتحال، انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔

ملاقات میں صوبے میں جاری عوامی فلاح و ترقیاتی منصوبوں بالخصوص ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان پر عملدرآمد، جنگلات کے تحفظ کے منصوبے اور صحت کارڈ کی عوامی پزیرائی پر گفتگو کی گئی۔

وزیرِ اعظم کو مہنگائی کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ 

وزیرِ اعظم نے ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔