وزرائے تعلیم کا اجلاس، تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ 

12:54 PM, 17 Jan, 2022

اسلام آباد: کورونا کے کیسز بڑھنے پر صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق کورونا کے کیسز بڑھنے پر وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کی صورتحال پور غور کیا گیا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اب تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پہلے بچوں کا کافی نقصان ہوچکا ہے اب تعلیمی ادارے بند نہیں کرسکتے۔ 

پنجاب میں تعلیمی اداروں میں 80 فیصد ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔ جب تک دیگر چیزیں بند نہیں ہوں گی اس وقت تک تعلیمی ادارے بھی بند نہیں ہوں گے۔ 

مزیدخبریں