گٹر کا ڈھکن چرانے پر اقدام قتل کا مقدمہ ہوگا 

گٹر کا ڈھکن چرانے پر اقدام قتل کا مقدمہ ہوگا 
سورس: file

لاہور : چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا کہنا ہے کہ گٹر کا ڈھکن چرانے پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کسی بھی علاقے میں گٹر کھلا ہوا اور اس سے ڈھکن غائب ہوا تو وہاں کا ایم ڈی واسا اور بلدیہ کا چیف افسر ذاتی طور پر ذمہ دار ہوگا۔ 

کامران علی افضل کا کہنا ہے کہ گٹر کھلا رہنا اور ڈھکن نہ ہونے سے بچوں کے گرنے کے واقعات ہوتے ہیں یہ متعقلہ علاقے کے افسروں کی کوتاہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب اگر کوئی شخص گٹر کا ڈھکن چراتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔