ن لیگ خود کو شریف فیملی سے علیحدہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیش رفت ہے: فواد چودھری

11:18 AM, 17 Jan, 2022

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی ۔ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے نواز ۔شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے ہم چاہتے ہیں انتخابی اصلاحات ، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں یہ اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں لیکن نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی اور موضوع پر گفتگو نہیں کرنا چاہتی۔

مزیدخبریں