دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے، نورالحق قادری

06:42 PM, 17 Jan, 2021

پشاور،وفاقی وزیرنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں امن محبت،یگانگت اور بھائی چارے کا درس دیا گیا ہے۔

نورالحق قادری کا کہناتھا  کہ  دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، ہمیں اپنے ملک کو دشمن کے شر سے بچانے کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب اور آئین دیگرمذاہب کےتحفظ اور آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے اصولوں پر عملدرآمد مسائل کے حل کی طرف لے جاتا ہے ۔

مزیدخبریں