عالمی وبا سے پاکستان میں مزید 43 مریض انتقال کر گئے، مجموعی تعداد 10 ہزار 951 ہو گئی

08:58 AM, 17 Jan, 2021

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 43 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اس وبائی مرض سے جان کی بازی ہارنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 951 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے کی جانب سے جاری ہونے والے حالیہ ٰڈیٹا کے مطابق صرف ایک دن کے اندر پورے ملک میں عالمی وبا کے مزید دو ہزار پانچ سو اکیاو کیس سامنے آئے، مریضوں کی تعداد میں حالیہ اضافے کے بعد اس مرض میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ انیس ہزار دو سو اکیاون تک پہنچ چکی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اب تک پاکستان میں عالمی وبا سے 4 لاکھ تہتر ہزار چھ سو انتالیس صحتیاب جبکہ ایکٹو مریضوں کی تعداد چونتیس ہزار سات سو ایک ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں چالیس ہزار انیس، خیبر پختونخوا میں تریسٹھ ہزار تین سو انتالیس، سندھ میں 2 لاکھ چونتیس ہزار چھ سو چون، پنجاب میں ایک لاکھ انچاس ہزار دو سو بائیس، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار پانچ سو انہتر، آزاد کشمیر میں 8 ہزار چھ سو چھ اور گلگت بلتستان میں چار ہزار آٹھ سو بیاسی افراد میں عالمی وبا کی تشخیص ہو چکی ہے۔

عالمی وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک چار ہزار چار سو نو افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ سندھ کی بات کی جائے تو وہاں اب تک تین ہزار سات سو پچہتر، صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار سات سو اناسی، اسلام آباد میں چار سو چھپن، گلگت بلتستان میں ایک سو ایک، بلوچستان میں ایک سو نوے اور آزاد کشمیر میں دو سو اکتالیس مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں