تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں انوکھا بیان جاری کر کے سب کو حیران کر دیا ہے ۔۔۔ انہوں کاکہنا تھا ک ڈونلڈ ٹرمپ ایک مسخرہ ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 2012 کے بعد پہلی بار تہران میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا اور کہا کہ امریکہ کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں اس کی ساکھ کو نقصان پہچائیں گی ۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج کی طرف سے یوکرائن طیارے کو نشانہ بنانا ایک حادثہ تھا۔ طیارہ حادثے سے ایران بہت زیادہ دکھی ہے جبکہ ہمارے دشمن خوش ہیں۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خطبے کے دوران امریکہ مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ جنرل سلیمانی کی نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے ثابت کردیا کہ وہ اسلامی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔ ٹرمپ ایرانی عوام کی کمر میں ’’زہریلا خنجر‘‘ گھونپنا چاہتے ہیں۔ ایرانی عوام ان کی چالاکیوں سے باخبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایرانی فوج کے ایک ایسے کمانڈر کو مارا ہے جو عراق میں داعش سے لڑ رہا تھا۔
خامنہ ای نے مغربی ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے کمزور ہیں کہ وہ ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتے ہیں۔ فرانس، برطانیہ اور جرمنی ’’حقیر حکومتیں‘‘ ہیں اور دراصل وہ امریکہ کے نوکر ہیں۔