نماز جمعہ کے وقفے کے دوران فیکٹری میں آگ لگ گئی،ایک شخص جاں بحق

05:29 PM, 17 Jan, 2020

کراچی میں نماز جمعہ کے وقفے کے دوران فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چمڑہ چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی۔فیکٹری مالک کے مطابق آگ اس وقت لگی جب فیکٹری میں موجود تمام لوگ جمعہ نماز پڑھنے کیلئے گئے ہوئے تھے۔تاہم ایک شخص آگ بجھانے کی کوشش میں جاں بحق ہوگیا۔آگ پر قابو پانے کیلئے تین فائرٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے ہیں اورچند گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ  پر قابو پالیا گیاہے۔

مزیدخبریں