لاہور:گیلپ سروے میں 49 فیصد لیگی ووٹروں نے نواز شریف کی غیر موجودگی میں شہباز شریف کو قائدانہ صلاحیتوں کا مالک قرار دیدیا۔
تقریبا ہر 2 میں سے 1 یعنی 49 فیصد لیگی ووٹروں کے مطابق شہباز شریف نواز شریف کی غیر موجودگی میں پارٹی کی قیادت اچھے طریقے سے کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
سروے رپورٹ کے مطابق 14 فیصد ووٹروں کے مطابق شہباز شریف کے علاوہ کوئی رہنما پارٹی چلانے کی اہلیت نہیں رکھتا، مریم نواز شہباز شریف کے 49 فیصد کے مقابلے میں صرف 12 فیصد ووٹروں کی مثبت رائے حاصل کر سکیں۔
سروے رپورٹ میں پارٹی چلانے کی اہلیت رکھنے کے معاملے میں حمزہ شہباز کے حق میں 3 فیصد اور شاہد خاقان عباسی کے حق میں صرف 2 فیصد لیگی کارکنوں نے ووٹ دیا، 19 فیصد ووٹروں نے اپنے رائے کا اظہار نہ کیا۔