واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میزائل ٹیکنالوجی کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے پینٹا گون کے دفتر کا دورہ کریں گے جس کے دوران جدید ٹیکنالوجی پر جاری کام کا جائزہ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میزائل ٹیکنالوجی سسٹم کا جائزہ لینے کے لیے آج پینٹا گون کا دورہ کریں گے ، ٹرمپ نے دو ہزار سترہ میں پینٹاگون کو حکم دیا تھا کہ جدید میزائل ٹیکنالوجی کے جائزے کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرے اور اس سلسلے میں کام کو آگے بڑھائے۔
واضح رہے کہ روس اور شمالی کوریا کی جانب سے متعدد مرتبہ جدید میزائلوں کا تجربہ کیا جاتا رہا ہے اور امریکہ کی جانب سے اس سلسلے میں کسی نئے میزائل پر کام شروع نہیں کیا گیا ہے ۔