پشاور : افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکام امن مذاکرات پر اثر انداز ہونے کے لیے ان پر دبائو بڑھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طالبان کے مذاکرات میں شریک رہنمائوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکام ہم پر دباو بڑھاتے ہوئے مذاکرات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے کمانڈر حافظ محب اللہ کو پاک افغان سرحد کے قریب سے حراست میں لے لیا تھا لیکن کچھ دیر بعد ہی ان کو رہا کر دیا تھا ۔
طالبان کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ ہمارے لیڈر کی گرفتاری کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دیگر طالبان رہنماوں اور ان کے ساتھیوں کے گھروں پر چھاپے مارے تھے ۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ طالبان کے رہنما محب اللہ کو بدھ کو رہا کر دیا گیا تھا۔