چیف جسٹس کے ڈیموں کے تعمیر کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، فواد چوہدری

چیف جسٹس کے ڈیموں کے تعمیر کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، فواد چوہدری
کیپشن: فوٹو بشکریہ فواد چوہدری ٹوئٹر آفیشل

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے  چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے سبکدوش ہونے پر اپنے پیغام میں کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے عوام کے بے بسی کے احساس کو ختم کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس نے آبی قلت کے خاتمے کے لیے ڈیموں کی تعمیر کا عظیم مشن شروع کیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کے اس عظیم مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پہلی مرتبہ طاقتور افراد قانون کے کٹہرے میں جوابدہی کے عمل سے گزرے. چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدلیہ کے ادارے پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئین کی بالادستی، قانون کی عملداری کو تحریک کی شکل دی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کو تحریک کی شکل دی۔

خیال رہے کہچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی آج سبکدوشی کے بعد نامزد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس تھے۔