پنجاب میں کونسلرز نظام کو مربوط بنانے کیساتھ احتساب کا نظام بھی لے کر آئیں گے : عبدالعلیم خان

04:22 PM, 17 Jan, 2019

لاہور : تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے مربوط نظام مرتب کیا جائے گا ، کونسلرز خود اپنے علاقوں کی فلاح و بہبہود کے لیے کام کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز اور کونسلرز کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مربوط نظام متعارف کرایا جائے گا۔

ترقیاتی فنڈز اور اختیارات کونسلرز کی سطح پر تقسیم کیے جائیں گے ، پنجاب میں بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات نچلی سطح تک منتقل کریں گے ، کونسلرز کے احتساب کے لیے مربوط نظام مرتب کیا جائے گا ۔

سیاسی اختلافات کو بالا ئے طاق رکھتے ہوئے تمام کونسلرز میں فنڈز تقسیم کیے جائیں گے چاہے اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ، پنجاب میں ویلج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔

مزیدخبریں