محکمہ ایکسائزکا تمام گاڑیوں کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز

محکمہ ایکسائزکا تمام گاڑیوں کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

فیصل آباد:محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے تمام گاڑیوں کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ، اپ ٹو ڈیٹ اور درست کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

جس کے تحت ایسے تمام صارفین جن کے پاس کاریں ،موٹر سائیکل یا دیگر کسی قسم کی ٹرانسپورٹ موجودہے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کا ریکارڈ درست کرنے کیلئے 31جنوری تک ان اقدامات سے استفادہ یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں کسی مشکل یاپریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔

ڈائریکٹوریٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ سیکرٹری ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب کی ہدایت پر دو ماہ کے قلیل عرصہ میں شہریوں کی گاڑیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے یہ سہولت فراہم کرنے کا عزم کیاگیاہے جس کے تحت کوئی بھی شہری ٹال فری نمبر9966-08000پر رابطہ کرکے اپنے زیر استعمال گاڑی ، کار ، موٹر سائیکل کی ملکیت ، رجسٹریشن ، ادا شدہ ٹوکن ٹیکسوں کی تفصیلات سے مکمل آگاہی حاصل کرسکتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر کسی گاڑی کے مالک کو ریکارڈ میں کوئی درستگی درکار ہو تو وہ اس ضمن میں اپنے ضلع کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سے رابطہ کرسکتاہے۔