اپوزیشن کے اتحاد کو اپنے لئے خطرہ نہ سمجھیں:خواجہ سعد رفیق

02:28 PM, 17 Jan, 2019

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد کو اپنے لئے خطرہ نہ سمجھیں،ہم نہیں چاہتے کہ آپ کو گرانے کے چکر میں نظام کو کچھ ہوجائے،ہم آپ کے مینڈیٹ کو نہیں مانتے لیکن آپ کو گرانا نہیں چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ استدعا ہے کہ اپوزیشن کے اتحاد کو حکومت اپنے لیے خطرہ نہ سمجھے، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے ایک اور انداز میں تمام صورتحال کو دیکھ سکتا ہوں ،یہاں محب وطن افراد کو غدار قرار دیا جاتا ہے،مجھے بتایا جائے کہ غدار بناتا کون ہے؟

12 سال بعد جیل کی صورت میں بریک ملی،نیب والوں سے کہا میرے خلاف ریفرنس ضرور بنائیں،وزیراعظم سے لیکر برانڈڈ وزراءتک کو گالیاں دی جاتی ہیں،اگر دھکم پیل کا سلسلہ ختم نہیں کرسکتے تو بند کردیں،حکومتی بنچز پر بیٹھے اکثر لوگ وقت کے پہیے کو بھول جاتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایوان میں ایسی باتیں کی جاتی ہیں جن کا کوئی وجود ہی نہیں،ایوان کو بالا دست بنانا ہے تو الزامات کی سیاست سے آگے نکلنا ہوگا،طعنے دینا بند کریں ملک آپ کے ہاتھوں میں لرز رہا ہے،یہ طعنے دینا آپ کو کہیں لیکر نہیں جائیں گے آپ حکومت میں ہی رہیں گے۔

مزیدخبریں