لاہور:چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا جبکہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ بورڈز کے ساتھ مختلف ٹیموں کی سیریز پر بات چیت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے شیڈول کو حتمی شکل دے دیں گے،پی ایس ایل میں تمام معروف کرکٹرز پاکستان آکر کھیلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام فیڈریشنز میں پروفیشنلز لانے کی سفارش کر رہے ہیں،ان فیڈریشنز کو گرانٹ کی سفارش کر رہے ہیں جن کے ہاﺅس انفرا سٹرکچر کا پلان ہو گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا حکومت سے تعلق نہیں ہے،پی او اے آئی او سی کے ماتحت ہے اس کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتے۔