ریاض:سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے بتایا ہے کہ اگر کسی شہری پر ٹریفک جرمانے ہوں تو ایسی حالت میں غیر ملکی کارکن کے نقل کفالہ پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
ٹریفک جرمانوں والا سعودی شہری کسی اور رکاوٹ کے نہ ہونے کی صورت میں غیر ملکی کارکن کو اپنی کفالت میں لے سکتا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے یہ وضاحت ایک سعودی شہری کی جانب سے اس استفسار کے جواب میں جاری کی جس میں اس نے پوچھا تھا کہ کیا ٹریفک خلاف ورزیوں کی صورت میں مجھے غیر ملکی کارکن کو اپنی کفالت میں لینے کا حق ہے یا نہیں؟
محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ نقل کفالہ کے سلسلے میں ٹریفک جرمانے حائل نہیں ہوتے۔