سمتھ کے بعد ڈیوڈ وارنر بھی کہنی کی انجری کا شکار ہوگئے

09:47 AM, 17 Jan, 2019

سڈنی :معطلی کا شکار آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا اور وہ کہنی کی انجری کا شکار ہوگئے ۔

آسٹریلوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کہنی ہی کی انجری کا شکار ہونے والے سابق آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ کے بعد اب سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر بھی کہنی کی انجری کا شکارہوگئے ہیں ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ڈیوڈ وارنرجلدبنگلہ دیش پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آجائیں گے جبکہ وارنر کی فرنچائز سلہت سکسرز نے تاحال انجری کے بارے میں کوئی ردعمل نہیں دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سٹیوسمتھ بھی کہنی کی انجری کا شکارہوئے اورسرجری کے سبب سٹیوسمتھ 6 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہرہوگئے تھے۔واضح رہے کہ دونوں کرکٹرزبال ٹیمپرنگ کیس میں ایک برس کی پابندی کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

مزیدخبریں