چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا آج سپریم کورٹ میں آخری دن

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا آج سپریم کورٹ میں آخری دن
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی آج سبکدوشی کے بعد نامزد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس تھے۔

31دسمبر2016 کو عہدہ سنبھالا تھا، وفاقی سیکرٹری قانون بھی رہے۔ان کے والد میاں نثار لاہور میں ایڈووکیٹ تھے۔ 1980 میں لاہورہائیکورٹ میں بطور وکیل اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ 1998میں لاہورہائیکورٹ کے جج بنے۔

19 فروری 2010 کو سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔سبکدوش چیف جسٹس ثاقب نثار کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس ہوگا۔ جس سے سینئر جج صاحبان اور وکلا خطاب کریں گے۔