برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

09:08 AM, 17 Jan, 2019

لندن: برطانوی پارلیمان میں وزیراعظم ٹریزامے کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے۔پارلیمان سے بریگزٹ معاہدہ منظور کرانے میں ناکامی کے بعد اپوزیشن لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے وزیراعظم ٹریزامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جس پر ایوان میں رائے شماری کرائی گئی۔

تحریک عدم اعتماد میں برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کی حمایت میں 325 اور مخالفت میں 306 ووٹ آئے اور اس طرح ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 19 ووٹوں کے فرق سے ناکام ہو گئی۔

اس سے قبل برطانوی دارالعوام میں بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ ہوئی جس کے دوران 202 اراکین نے حق میں جب کہ 432 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ یہاں تک کہ کنزرویٹو پارٹی کے تقریباً 118 ارکان نے حزب مخالف کے ساتھ مل کر اس معاہدے کے خلاف ووٹ دیا۔

بریگزٹ معاہدے کی پارلیمان سے منظوری نہ ہونے کو وزیراعظم کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے اس معاہدے پر ووٹنگ ابتدائی طور پر دسمبر میں ہونا تھی تاہم وزیراعظم ٹریزامے نے اس وقت بھی شکست کو بھانپتے ہوئے اسے ملتوی کر دیا تھا۔

مزیدخبریں