طالبان نے فوج کو بنکرز اور حکومت کو محل تک محدود کر دیا ہے : افغانی صدر

10:28 PM, 17 Jan, 2018


کابل: افغان صدرڈاکٹر اشرف غنی اورامریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے تسلیم کیاہے کہ طالبان نے فوج کو بنکرز اور حکومت کو محل تک محدود کر دیا ہے، اب عسکریت پسندوں سے لڑکر ہی جنگ جیتیں گے۔ اشرف غنی کا کہنا ہے کہ امریکی مدد کے بغیر حکومت چھ ماہ تک بھی نہیں چلائی جاسکتی۔


امریکی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا یہ درست ہے کہ طالبان کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے گلیوں اور محل کے باہر دیواریں تعمیرکیں۔اس کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا آئے دن عسکریت پسندوں کے حملوں نے زندگی مفلوج کردی۔انہوں نے کہاکہ اب فیصلہ کرلیا کہ طالبان سے لڑائی سے ہی نمٹاجائیگا۔


امریکی امداد سے متعلق ایک سوال پر اشرف غنی کا کہنا تھا امریکی امداد کے بغیر حکومت چھ ماہ تک بھی نہیں چلے گی۔افغانستان میں امریکی فوج اور اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے انٹرویو میں تسیلم کیاکہ طالبان کے حملوں کے خطرے کے باعث امریکی فوج نے سڑکوں کا استعمال چھوڑ دیا۔اور فوج و دیگر امریکی شہری طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سفر کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں