بھارتی فوج دھونس جمانے کی کوشش کر رہی ہے : چینی ریسرچ فیلو

بھارتی فوج دھونس جمانے کی کوشش کر رہی ہے : چینی ریسرچ فیلو


بیجنگ : شنگھائی سوشل سائنسز اکادمی کے ادارہ بین الاقوامی تعلقات کے ایک ریسرچ فیلو ہو جائی یانگ نے کہا کہ بھارتی فوج دھونس جمانا کی کوشش کررہی ہے بظاہر بھارت اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ وہ جنوبی ایشیاء میں اپنے ہمسائیہ ممالک کو یہ باور کرائے کہ وہ کافی طاقت ور ہے تا ہم بھارت کی فوج اتنی مضبوط نہیں ہے جتنا کہ بیان کیا جارہا ہے۔


بھارتی جریدہ کی اطلاع کے مطابق بھارتی فوج کی مشرقی فوجی کمانڈ کے بھارتی جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف ابے کرشنا نے گذشتہ روز یوم بھارتی فوج کے موقع پر کہا ہے کہ بھارتی فوج پوری طرح تیار ہے اور اس امر کا کوئی امکان نہیں کہ چین کسی اور غلط مہم جوئی کی کوشش کرے ، یہ بیان جون 2017ء میں ڈوکلام تنازعے کے بعد بھارتی فوج کی تیارکی حالت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیا گیا ۔


چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے ایک روزانہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ اس سینئر بھارتی افسر کی طرف سے دیا گیا غیرتعمیری بیان نہ صرف دونوں ممالک کے رہنمائوں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے خلاف ہے بلکہ سرحدی علاقوں میں امن و امان کے تحفظ کی دوطرفہ کوششوں کے منافی ہے، جنوبی ایشیاء مطالعہ کی چینی ایسوسی ایشن کے ایک ریسرچر چیان فینگ نے چینی جریدہ گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ اس فوجی افسر کا بیان بھارتی حکومت کے رویے کی نمائندگی نہیں کرتا ہے جبکہ بھارتی حکومت کا جواب جو ابھی آنا باقی ہے ، چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے بھارتی خلوص نیت کا لٹمس ٹیسٹ ہے ۔