دھرنوں اور احتجاج سے کوئی قوم اور ملک آگے نہیں بڑھتا : خواجہ عمران نذیر

10:00 PM, 17 Jan, 2018


لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ دھرنوں ،لاک ڈائون اور احتجاج سے کوئی قوم ا ور ملک آگے نہیں بڑھتا قانون کی حکمرانی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، پاکستان ہم سب کا ملک ہے اورہمیں اسے ملکر سنوارنا ہے،جس نے بھی دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے قائد کی روح کو تڑپانے کی کوشش کی تو یہ قوم ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ہمیشہ تباہ حال پاکستان ملااور انہوں نے ہمیشہ ابھرتا ہوا پاکستان لوٹایا، آج ہر پاکستانی پوچھ رہا ہے کہ ملک کی ترقی کو کیوں روکا جارہا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی نہیں عوام کی جنگ لڑرہے ہیں،نوازشریف عوام کے حق حاکمیت کی جنگ میں اکیلے نہیں۔

عمران نذیر نے کہا کہ دھرنوںاوراحتجاج سے قومیں نہیں بنتی، ہمیں ملکر ملک کا نام روشن کرناہے چاہے، اورنج لائن میٹرو ٹرین پر کام کی اجازت دینے پر عدالت عظمیٰ کے شکر گزار ہیں۔ تحریک انصاف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین جیسے عظیم منصوبے کی مخالفت کی درحقیقت پی ٹی آئی نے اس منصوبے میں 22 ماہ کی تاخیر پیدا کرکے غریب مزدوروں کے ارمانوں کا خون اور پاکستان کا نقصان کیا، ان لوگوں نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کی مخالفت شاید اس لئے کہ اگر یہ ٹرین چل پڑی تو مسلم لیگ ن لاہور سے تمام سیٹیں جیت لے گی۔

مزیدخبریں