لاہور : پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ 4سال بعد بھی سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے شہداءکو انصاف کا نہ مل سکا، بدترین آمریت میں بھی سانحہ ماڈل ٹاون جیسے ظلم کی ظلم کی مثال نہیں ملتی ، آج کا دن سنہرے حروف میں لکھاجائے گا۔
مال روڈ پر احتجاجی جلسے سے خطاب میں مصطفی کمال کا کہناتھا کہ ماڈل ٹاون میں نہتوں پر گولیاں برسائی گئیں لیکن خاموشی سے ظلم سہنے والا ظالم ہے ،انہوں نے کہاکہ 4سال بعد بھی متاثرین کو انصاف نہ مل سکا مگر آج کا دن سنہرے حروف میں لکھاجائے گا،عوام نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ،پنڈال میں موجود لوگوں نے مظلوموں کا ساتھ دیا جبکہ تمام جماعتیں ایک ہی مقصدکیلئے جمع ہوئی ہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اس تحریک میں شامل ہو کر لوگوں نے اپنی عاقبت کو سنوار لیا ہے ،مجھے دکھ کے ساتھ اس منظر کو دیکھنا پڑ رہا ہے ،ہم سب لوگ یہاں کس بات کے لئے جمع ہیں ؟ اس پنڈال میں ملک کے سابق صدر ،کئی وزرائے اعلیٰ، سابق وزیر اعظم اور کئی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین یہاں کیوں جمع ہوئے ہیں ؟ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کتنی بد قسمتی کی بات ہے کہ ہم سب یہاں چار سال پہلے ہونے والے حکومتی ظلم کا انصاف لینے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔
بدترین آمریت میں بھی سانحہ ماڈل ٹاون کی مثال نہیں ملتی، مصطفی کمال
08:48 PM, 17 Jan, 2018