سلمان قتل کی دھمکیوں کے باوجود ”ریس 3“ کی عکسبندی میں مصروف

08:32 PM, 17 Jan, 2018

نیوویب ڈیسک

ممبئی: اداکار سلمان خان قتل کی دھمکیوں کے باوجود فلم”ریس 3“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

سلمان خان کو گزشتہ دنوں قتل کی دھمکیاں دی گئیں لیکن سلمان خان تمام دھمکیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فلم ”ریس3“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

سلمان خان نے جیکولین فرنینڈس کے ساتھ فلم کے ٹائٹل ٹریک کی عکسبندی شروع کر دی ہے جو کہ پانچ روز تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں