خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی تائید کی، مریم نواز

08:09 PM, 17 Jan, 2018

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماءمریم نواز نے کہا ہے کہ ساڑھے چار سال سے مسترد کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آن پہنچا، خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی کہی بات کی تائید کردی ھے کہ سازشی عناصر2018 تک صبر کریں بلکہ 2018ئ کے بعد بھی صبر کریں۔



انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے مال روڈ پراحتجاجی جلسے پر اپنے ٹویٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے چار سال سے جاری مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آن پہنچا۔ 2018ئ کے الیکشن میں یہ عوام کے غضب کا ایندھن ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی کہی بات کی تائید کردی ھے کہ سازشی عناصر2018ئ تک صبر کریں بلکہ 2018 کے بعد بھی صبر کریں۔

مزیدخبریں