لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماءمریم نواز نے کہا ہے کہ ساڑھے چار سال سے مسترد کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آن پہنچا، خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی کہی بات کی تائید کردی ھے کہ سازشی عناصر2018 تک صبر کریں بلکہ 2018ئ کے بعد بھی صبر کریں۔
خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی کہی بات کی تائید کردی ھے کہ سازشی عناصر2018 تک صبر کریں بلکہ 2018 کے بعد بھی صبر کریں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 17, 2018
انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے مال روڈ پراحتجاجی جلسے پر اپنے ٹویٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے چار سال سے جاری مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آن پہنچا۔ 2018ئ کے الیکشن میں یہ عوام کے غضب کا ایندھن ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی کہی بات کی تائید کردی ھے کہ سازشی عناصر2018ئ تک صبر کریں بلکہ 2018 کے بعد بھی صبر کریں۔