ٹویٹر پر بھی طاہر القادری کا مال روڈ جلسہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

06:57 PM, 17 Jan, 2018


لاہور: مال روڈ پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے احتجاجی جلسے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرمی ہے اور ’’ مال روڈ‘‘ کا ہیش ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے انصاف کیلئے مال روڈ رلاہور پر بدھ کو عوامی تحریک کی جانب سے احتجاجی جلسہ کیا گیاجس میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، (ق) لیگ ، پی ایس پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں شریک ہوئیں ۔


پورا پاکستان آج کے احتجاج پر نظریں جمائے ہوئے ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب سرگرمی نظر آرہی ہے۔ فیس بک اور ٹوئٹر پر سیاسی کارکنان میں مال روڈ کا احتجاج سب سے گرم ترین موضوع بن چکا ہے۔ ٹوئٹر پر اس وقت ’’ مال روڈ‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

مزیدخبریں