لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اس ملک کو صرف جاتی عمر ہ سے خطرہ ہے ، یہ لوگ ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، میں آج چاہوں ان کو نکال سکتا ہوں ، مجھے اس میں کوئی دیر نہیں لگے گی۔
لاہور مال روڈ پر گرینڈ اپوزیشن احتجاجی جلسے سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ میں نے 6 سال قبل کہا تھا کہ یہ لوگ گریٹر پنجاب بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے مجیب الرحمن کی سوچ رکھ کروزیراعظم کاحلف لیا، نواز شریف کہتا ہے کہ میں شیخ مجیب الرحمن بننا چاہتا ہوں۔میاں صاحب نے پاکستان توڑنے جبکہ ہم پاکستان کھپے کانعرہ لگایا۔
سابق صدر نے کہا کہ احتجاجی جلسہ سے ثابت ہوگیاسانحہ ماڈل ٹاون اور سانحہ قصور کاانصاف لے کررہیں گے۔انہوں نے مال روڈ پرمتحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کہتا کہ آپ کے ساتھ ابھی ہوا کیاہے؟ ہواتوپیپلزپارٹی ، عوامی تحریک کے ورکروں کیس اتھ ہواہے۔ مگر ہم نے کبھی نہیں کہاکہ پاکستان توڑنا چاہتے ہیں۔ہم نے ہمیشہ پاکستان کھپے کانعرہ لگایاہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک کوخطرہ صرف جاتی امراکے مجیب الرحمن سے ہے۔یہ ملک پرقرض کااتنابوجھ ڈال چکے ہیں۔یہ مودی کا یار ہے یہ چاہتے ہیں ہم جوچاہیں کریں۔لیکن ہم عوام کے ساتھ ملکر کرہرگزایسانہیں کرنے دیں گے۔