نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاوسنگ سکیم معاملے پر طلب کر لیا

نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاوسنگ سکیم معاملے پر طلب کر لیا

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آشیانہ ہاو¿ سنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کیلئے 22 جنوری کو طلب کر لیا۔
نیو نیوز کے مطابق نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو 22 جنوری کوصبح 10 بجے آشیانہ ہاو سنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر انکوائری کیلئے طلب کر لیاہے جبکہ دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کا کہناہے کہ مجھے اس حوالے سے کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔