چوروں ٗ ڈاکوئوں کے خلاف احتجاج کا پہلا دن ہے : شیخ رشید

06:06 PM, 17 Jan, 2018


لاہور:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج ان کیخلاف ہے جنہوں نے 9،9 ارب روپے داماد کو کابینہ سے دلوائے ۔ یہ لوگ غیر ملکی ایجنڈے پر اداروں کی تذلیل کر رہے ہیں ‘ جب تک ملک کو لوٹنے والے قانون کی گرفت میں نہیں ہوں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چوروں‘ لٹیروں ا ور ڈاکوئوں کے خلاف احتجاج کا پہلا دن ہے ۔احتجاج ان کیخلاف ہے جنہوں نے 9,9 ارب داماد کو کابینہ سے دلوائے ۔ یہ لوگ سمجھتے ہیں انہیں ملک میں چوری کا حق ہے۔ یہ لوگ غیر ملکی ایجنڈے پر اداروں کی تذلیل کر رہے ہیں ‘ جب تک یہ ملک لوٹنے والے لوگ قانون کی گرفت میں نہیں ہوں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزیدخبریں