لاہور: سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر پنجاب حکومت کے خلاف گرینڈ اپوزیشن نے مال روڈ لاہور میں احتجاج جلسہ شروع کر دیا۔ جلسے میں عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری ، پیپلز پارٹی کے قمرزمان کائرہ، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری اور منظور وٹو ، ق لیگ کے پرویز ودیگر اور پی ٹی آئی کی فردوس عاشق اعوان سمیت اپوزیشن جماعتوں کی معروف سیاسی شخصیات موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سمیت دیگر رہنما شریک ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری بھی کچھ دیر بعد جلسہ گاہ پہنچیں گے۔تحریک انصاف کی دیگر پارٹی رہنما اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی جلسے سے خطاب کریں گے اور کچھ دیر میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔گرینڈ اپوزیشن کے احتجاج میں عوامی تحریک، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہیں۔
جلسے کے لیے پنجاب اسمبلی کے سامنے کنٹینر پر اسٹیج لگا گیا ہے، کارکنان کے لیے کرسیاں اور لائٹیں لگائی گئی ہیں۔جلسے کے لیے مال روڈ کے دونوں اطراف لائٹس کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جب کہ احتجاج کے باعث مال روڈ سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباو¿ ہے۔شاہراہ فاطمہ جناح،کچہری روڈ، ہال روڈ، کوپر روڈ، بوڑھ والا چوک اور ایجرٹن روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔جب کہ پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے کہا ہےکہ شہبازشریف کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا۔