ممبئی : شاہ رخ خان کی پارٹی پر ابھیشک کی سابقہ منگیتر کرشمہ کپور بھی موجود ، ایشوریا نے کیسے سنبھالا ؟
ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کو تو کچھ سال ہو گئے ہیں ، اور ان کی ایک خوبصورت بیٹی بھی ہے تاہم ایشوریا سے شادی سے پہلے ابھشک بچن کرشمہ کپور کے ساتھ جانے جاتے رہے ہیں ۔
گزشتہ روز شاہ رخ خان کی پارٹی میں جہاں ابھیشک اور ایشوریا رائے آئے وہیں کرشمہ کپور کو بھی دوسرے اداکاروں کی طرح مدعو کیا گیا ۔ ذرائع کا کہناہے کہ اس پارٹی میں ایشوریا رائے نے اپنے شوہر کو سابقہ منگیتر سے دور رکھنے کے لیے اپنے ساتھ ہی رکھا ۔
ایشوریارائے نے نا صرف ابھیشک پر خود نظر رکھی بلکہ ابھیشک کی بہن شویتا نے دونوں ادکارائوں کو ایک دوسرے سےدور رکھنے کے لیے کافی جتن بھی کیے تا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایشوریا رائے اور کرشمہ پوری پارٹی میں ایک دوسرے سے بہت دور رہے ۔اور پارٹی کے اختتام پر سکون انداز میں گھر لوٹے ۔