جب تک محمد عامرگیند کو باہر سے اندر نہیں لائیں گے کامیاب نہیں ہوسکتے ، وسیم اکرم

03:02 PM, 17 Jan, 2018

لاہور:نیوزی لینڈ سے تیسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی ایسا بیٹسمین نظر نہیں آرہا جو نیوز ی لینڈ میں بڑی اننگز کھیل سکے ۔

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ لائن کی مسلسل ناکامی تشویشناک ہے اور اس سے بولرز کی تمام محنت بھی ضائع جاتی ہے۔ سابق کپتان کے مطابق موجودہ ون ڈے کرکٹ میں 250-60رنز کا ہدف معمولی سمجھا جاتا ہے لیکن ہمارے کھلاڑی اس کے سامنے بھی ہمت ہار دیتے ہیں۔ اس میچ میں بھی ہماری ابتدائی وکٹیں جس انداز میں گریں اس پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے ، اگر آخری بیٹسمین کھیل سکتے ہیں تو ابتدائی کھلاڑیوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے ؟

فاسٹ بولر محمد عامر کی بولنگ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک محمد عامرگیند کو باہر سے اندر نہیں لائیں گے کامیاب نہیں ہوسکتے۔ ان کی سیدھی گیندوں کو کھیلنا کیوی بیٹسمینوں کی لئے کوئی مسئلہ نہیں اور جب تک ان کی ان سوئنگ اوروقتاً فوقتاً آوٹ سوئنگ کام نہیں کرے گی عامربیٹسمینوں کو پریشان نہیں کر سکتے۔

مزیدخبریں