قصور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا زینب کے قتل کی تحقیقات کیلیے تمام ادارے انتھک محنت کر رہے ہیں جبکہ عسکری انٹیلی جنس ایجنسیوں اورنادرا کی بھی معاونت حاصل ہے لیکن اپیل کرتا ہوں اس معاملے پر قیاس آرائی نہ کی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا زینب قتل کیس کی نگرانی خود کر رہا ہوں اور قومی کی بیٹی کے قاتل کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے۔ زینب قتل کیس میں سائنٹیفک طور پر کی جانیوالی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور ملزم پکڑے جائیں گے تاہم کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتا اگر اہل محلہ میں سے کسی کو کوئی معلومات ہیں تو شیئر کریں جبکہ ملزم کےبارے میں معلومات فراہم کرنیوالےکانام راز میں رکھا جائے گا۔
یاد رہے پنجاب کے ضلع قصور سے اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جس کی لاش 9 جنوری کو کچرا کنڈی سے ملی۔ زینب کے قتل سے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور قصور میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جس سے 2 افراد پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں