بھارت میں24 سالہ خاتون اینکرو ماڈل کا مبینہ قاتل ایک ماہ بعد گرفتار

بھارت میں24 سالہ خاتون اینکرو ماڈل کا مبینہ قاتل ایک ماہ بعد گرفتار


”نیو نیوز تازہ ترین“
ممبئی:بھارت میں 24 سالہ خاتون اینکر و ماڈل کے مبینہ قاتل کو ایک ماہ بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔انڈین میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے 24 سالہ ارپتا تیواری کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی بناءپر امیت ہزرا نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے جو کہ مقتولہ کا دوست ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار کئے جانیوالے شخص کو قتل کرنے اور جائے وقوعہ سے ثبوت مٹانے کے الزام پر گرفتار کیا ہے اور اب اس شخص کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پولی گراف ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے جس میں ملزم سے جو سوالات پوچھے گئے ان کے جوابات میں تضاد پایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 11 دسمبر کو ارپتا تیواری ایک بلڈنگ کی 15 ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی تھی جبکہ واقعہ کے وقت اینکر کیساتھ موجود اس کے بوائے فرینڈ اور دوسرے دوستوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ارپتا نے باتھ روم کی کھڑکی سے جان بوجھ کر چھلانگ لگا کر خودکشی کی ۔