نواز الدین نے آخر کار ہالی ووڈ میں قدم رکھ لیا

نواز الدین نے آخر کار ہالی ووڈ میں قدم رکھ لیا

ممبئی: نواز الدین صدیقی ہمیشہ نئے اور منفرد کردار کے ساتھ سامنے آتے ہیں اور اپنی حقیقی اداکاری سے اس میں ایسا ڈھل جاتے ہیں کہ وہی نہ صرف مداحوں کو پسندیدہ کردار بن جاتا ہے بلکہ اداکار کی پہچان بھی بن جاتی ہے جب کہ اب انہوں نے ہالی ووڈ میں بھی قدم رکھ لیا۔ نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ کی فلم کک، بدلا پور ،بجرنگی بھائی جان اور رئیس جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کا جادو جگایا۔

نواز الدین صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ہالی ووڈ ویب سیریز کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میک مافیا‘ میری پہلی بین الاقوامی ویب فلم سیریز ہوگی اور یہ بہت حیرت انگیز ہو گی۔

دوسری جانب ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر اور میک مافیا سیریز میں ہدایتکاری کے فرائض انجام دینے والے جیمس واٹکن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’گینگ آف واسے پور‘ میں نواز الدین صدیقی کی حیرت انگیز اداکاری دیکھ کر میری خواہش تھی کہ میں نواز کے ساتھ کام کروں کیوں کہ وہ ایک زبردست اداکار ہے جو نہ صرف ہر کردار میں ڈھل جاتے ہیں بلکہ اسکرین پر اپنی موجودگی کا بھی احساس دلاتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں