اسٹیو بینن کو گرینڈ جیوری کے سامنے گواہی دینے کا حکم

10:58 AM, 17 Jan, 2018

واشنگٹن: امریکا کے صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت کے معاملے پر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اسٹیو بینن کو گرینڈ جیوری کے سامنے گواہی دینے کا حکم دے دیا گیا۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے تعینات اسپیشل کونسل روبررٹ میولر نے گزشتہ ہفتے ٹرمپ کے سابق چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینن کو طلب کیا تھا۔ اسٹیو بینن گزشتہ روز کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے لیکن انہوں نے سوالوں کے جواب دینے سے انکار کر دیا اور وقفے کے دوران اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

ڈیموکریٹس ارکان نے الزام لگایا کہ وائٹ ہاوس کی ہدایت پر بینن نے کمیٹی سے عدم تعاون کا فیصلہ کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اسٹیو بینن نے تشکیل دی تھی۔ رواں سال اگست میں انہیں معطل کر دیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں