ادکارہ جنیفر لوپیز ڈیڑھ لاکھ روپے کی جرابیں پہنتی ہیں،ذرائع

10:50 AM, 17 Jan, 2018

ڈیڑھ لاکھ روپے کی جرابیں پہننے والی معروف اداکارہ کی دھوم مچ گئی

ہالی ووڈ : دنیا کی معروف ترین گلوکارہ اور اداکارہ جنیفر لوپیز کو کون نہیں جانتا ۔جنیفر لوپیز کو  گانوں کے ساتھ ساتھ اداکاری س شہرت ملی تاہم وہ اپنے بہترین ملبوسات اور پہناوے سے بھی دنیا کو حیران کرتے رہتی ہے ۔

حال ہی میں جنیفر لوپیز نے ملبوسات کی مشہور ترین کمپنی "گوچی "کی جرابیں پہنیں ہیں ، ان جرابوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان کی قیمت پاکستانی روپوں میں 146000 روپے سے زائد بنتی ہے ۔

ان جرابوں کی قیمت کے زیادہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس جراب میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں ۔ جنیفر لوپیز نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر لکھا کہ "آج میں نے نئی جرابیں پہنیں ہیں "،

تاہم اس کے ساتھ جنیفر لوپیز نے جوتوں کا بہترین جوڑا بھی زیب تن کیاہے ،جنفیر کا کہناہے کہ اچھے اور مہنگے جوتے پہننا اس کی کمزوری ہے ۔ اور اس بار مہنگی اور بہترین جرابیں پہن کر اسے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ،. 

مزیدخبریں