مدینہ منورہ میں مکینک کے اقامے پر کام کرنیوالا جنرل فزیشن گرفتار

09:53 AM, 17 Jan, 2018

مدینہ منورہ :سعودی عرب میں غیر ممالک سے آنے والے اکثر اپنے اقاموں کے مطابق کام نہیں کرتے جس کی وجہ سے انہیں جیل کی ہوا سمیت بے دخلی کا سامنا کرنا  پڑ تا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے اے سی مکینک کے پیشے پر جنرل فزیشن کی حیثیت سے کام کرنے والے غیر ملکی کو گرفتار کرلیا۔


انہوں نے ایک اور نجی اسپتال میں زچہ بچہ امور کی ماہر ایک لیڈی ڈاکٹر کو بھی گرفتار کیا جس کا اقامہ نجی کلینک کا نہیں تھا اور اس کے پاس سعودی عرب میں طبیب کی حیثیت سے کام کرنے کا اجازت نامہ بھی نہیں تھا۔

مزیدخبریں