جازان:حوثی باغیوں کی جانب سے جازان کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل سعودی فورسز نے مارگرایا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے یمن سے ملحقہ سرحدی صوبے جازان کی جانب ایک اور میزائل داغا جو کہ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں بھی ہی تباہ کردیا۔
حوثیوں کے اس میزائل حملے سے چند روز قبل ہی اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے سلامتی کونسل کی یمن پر اسلحے کی پابندی سے متعلق قرار داد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حوثی باغیوں کو بالواسطہ یا بلا واسطہ میزائل اور ڈرونز مہیا کیے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حوثی باغیوں نے چند روز قبل مکہ کی جانب میزائل داغا تھا جس کو سعودی فورسز نے فضا میں تباہ کردیا تھا تاہم اس کے کچھ ٹکڑے گاڑی پر گرنے کے باعث نقصان پہنچا تھال۔